پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

وکلا کو ’’غنڈہ گردی‘‘سے روکنے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی تشدد، دھوکہ دہی، فراڈ، جعلسازی، جھوٹے حلف نامے یا جان بوجھ کر حقائق چھپانے میں ملوث وکیل کیلئے سخت ترین سزا کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے وکلا کو ’’غنڈہ گردی‘‘ سے روکنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ تشدد میں ملوث وکیل کا ہمیشہ کے لیے لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ وکیل دھوکہ دہی، فراڈ، جعلسازی، جھوٹے حلف نامے یا جان بوجھ کر حقائق چھپانے میں ملوث پایا گیا تو بھی اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکلا برادری کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے متعدد واقعات نے حکومت کو اس شعبے سے وابستہ عناصر کو تمیز سکھانے کے طریقے ڈھونڈنے پر مجبور کردیا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے معلومات رکھنے والے حکومت لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) ایکٹ 2019 میں مزید ترمیم پر غور کر رہی ہے تاکہ قانون کے شعبے اور عدالتی کارروائیوں میں میں پر امن ماحول دیکھنے کو ملے اور وکلا کے مظاہرے پرتشدد نہ ہوسکیں۔جن ترامیم پر حکومت غور کر رہی ہے لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے سیکشن 41 میں سب سیکشن 6 متعارف کرایا جانا ہے۔اس ترمیم میں پیش کیا گیا ہے کہ تشدد میں ملوث وکیل کا ہمیشہ کے لیے لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔اس میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر وکیل دھوکہ دہی، فراڈ، جعلسازی، جھوٹے حلف نامے یا جان بوجھ کر حقائق چھپانے میں ملوث پایا گیا تو بھی اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔اس طرح کی پیش رفت پر وکلا برادری کی جانب سے تنقید کی جائے گی جبکہ حکومت نے وکلا کی ریگولیٹری ادارے جیسے پاکستان بار کونسل اور دیگر صوبائی کونسلز سے قانون میں مزید بہتری کے لیے تجویز طلب کرلی ہے۔قانون میں تبدیلی کی اہم وجہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور کا سانحہ ہے۔اس سانحے کی نہ صرف ملک بھر میں مذمت کی گئی بلکہ وکلا کی ریگولیٹ کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان بار کونسل پر بھی قوم سے اس طرح کے پرتشدد اقدام پر معافی مانگنے پر دباؤ دیکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…