اسلام آباد (این این آئی)یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان
کیلئے تحفہ پیش کیا، پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔