لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے معاملے پر اراکین اسمبلی پھٹ پڑے ہیں ، اراکین کا کہنا تھا کہ اے قائد عمران خان آپ تو تبدیلی لانے والے تھے ، آپ غریبوں کے حقوق کا مقدمہ لڑنے کیلئے آئے تھے ۔آپ نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ جب بھی بولوں کا سچ بولوں گا ، جھوٹ نہیں بولوں گا اور مدینہ کی ریاست قائم کروں گا ۔
سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیر تو سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ آپ نے رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ ڈال کر ہم پر سیاسی انتقام کا دھبہ لگا دیا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان اس پر بے بس رہے کیونکہ وہ بھی اس کیخلاف ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ایسی انتقامی سیاست تو ماضی میں نہیں ہوئی اور ہمارا نعرہ تو تبدیلی کا نعرہ ہے ۔