پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ اگر وفاق سے علیحدگی اختیار کی گئی تو سندھ میں کتنی وزارتیں دی جائیں گے ؟ اعلان کر دیا گیا

1  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردیذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ایم کیوایم کے

ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی ،انتظامی پیکج پر بات ہوگی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے،پیپلزپارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دو روز قبل ایم کیو ایم کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے تو انہیں سندھ میں وزارتیں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جتنی وزارتیں وفاق میں ہیں اتنی وزارتیں انہیں سندھ اسمبلی میں دی جائیں گے ۔

موضوعات: