منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی نظر ثانی درخواست، عدالت عظمیٰ سے اہم خبر

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت کی نظر ثانی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا ہے اور اس پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔وزارت دفاع کی جانب سے دائر نظرثانی کی اپیل 26 صفحات پر مشتمل ہے

جس میں 28 قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔درخواست میں درج ہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری مدت کے لیے آرمی چیف بنانے کا فیصلہ ضمیر کے مطابق کیا۔متن میں درج ہے کہ 28 نومبر کو اٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور 28 نومبر کو سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی کو قانون سازی سے مشروط کر کے معاملہ نمٹا دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ دائرہ اختیار سے باہر اور غیر قانونی ہے، فیصلے میں آئین کے کئی نکات سے صرف نظر کیا اور فیصلے میں کئی سقم موجود ہیں۔وزارت دفاع نے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 243 کی ذیلی شقوں کو ایک ساتھ پڑھا جانا چاہیے، عدالت چلی آ رہی روایات کو قانون میں بدلنے کے لیے زور نہیں دے سکتی۔متن میں درج ہے کہ پارلیمنٹ نے 7 دہائیوں سے اس پہلو پر کھبی قانون سازی نہیں کی، پارلیمنٹ نے قانون نہ بنانے سے متعلق اپنے استحقاق کا استعمال کیا۔درخواست میں درج ہے کہ پاکستان میں ففتھ جنریشن وار جاری ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد جنرل باجوہ کی کپتانی میں پاکستانی فوج کی تیاریاں منہ بولتا ثبوت ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔فوج اور عدلیہ کا تحفظ جمہوریت کے لیے لازمی ہے، فوج کا تحفظ اندرونی اور بیرونی جارحیت کے مقابلے کے لیے ضروری ہے، جنرل قمبر باجوہ کے ملکی تحفظ اور سکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات تاریخ کا حصہ ہوں گے۔درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ آیا آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست قابل سماعت تھی،آیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور قانون کی نظر میں برا اور اس میں کئی بے قاعدگیاں ہیں۔وزارت قانون نے اعتراض اٹھایا کہ فیصلے میں آئین و قانون کی اہم شقوں کو نظر انداز اور بنیادی اصولوں سے صرف نظر کیا گیا۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ عدالت آیا تو پاکستان کے دشمن بہت خوش ہوے، 28 نومبر کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے کالعدم قرار دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…