نارووال(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی میں تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نیب
مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ اور کردار کشی سے جھکنے والا نہیں، اسپورٹس سٹی کی منظوری وزارت منصوبہ بندی کے فورمز سی ڈی ڈبلیو پی نے دی تھی جبکہ اس کا ترقیاتی بجٹ کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور ہو کر لگایا جاتا ہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کسی تعمیراتی کام میں ملوث نہیں ہو تی، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔