اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پاکستان سے منہ موڑ لیا ، سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔ پاکستان نے چین کو منانے کی کوشش کی لیکن چین کو راضی کرنے کے کے لیے پاکستان اسٹیل مل خرید نے کی پیشکش بھی کام نہیں آئی۔ عمران خان کی
حکومت کی نااہلی اور امریکہ کی طرف جھکاؤنے چینی حکام کو مایوس کردیا ہے جس کے بعد اب چین نے سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔بیجنگ میں ہونے والے پیک اتھارٹی جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی نئے منصوبے سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی گئی ۔ پاکستانی حکام ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کی کوشش میں لگے رہے لیکن چین کی جانب سے مسلسل سرد مہری کا مظاہر دیکھنے کو ملا ۔ فنانشل اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق چین موجودہ پاکستان حکومت سے انتہائی محتاط ہے اور پہلے پراجیکٹس پر عمل درآمد ہوتا دیکھنا چاہتا ہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق عمران خان کی حکومت کے پاس موجود پراجیکٹس پر کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوا سال کی کوششوں کے باوجود معاشی استحکام دیکھنے کو نہیں ملا اس وجہ سے موجود پراجیکٹس پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی یہی وجہ چین کی خفت کا سبب بنا ۔