جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کو دراصل کیا بیماری ہے؟نوازشریف اور مریم نوازکی ضمانت ہوجائے گی اور انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت بھی مل جائے گی،ان کی صحت امپروو کیوں نہیں ہو رہی؟دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی‘پلیٹ لیٹس دوبارہ چھ ہزار پر آ گئے ہیں‘ ان کی تلی یعنی سپلین کام نہیں کر رہی‘ یہ پلیٹ لیٹس پیدا نہیں کر رہی‘ یہ صورت حال اگر اسی طرح جاری رہتی ہے تو تلی ان کے جسم کو نقصان پہنچانا شروع کر دے گی‘ ڈاکٹروں نے بون میرو کا ٹریٹمنٹ بھی شروع کر دیا ہے‘

ان کی کیمو تھراپی کا آغاز بھی ہو گیا ہے‘ شریف فیملی‘ ن لیگ کے لیڈر اور بلاول بھٹو اس صورت حال پر پریشان ہیں، دوسری طرف حکومت نے شریف فیملی کو ہر قسم کی سپورٹ دینے کا اعلان کر دیا‘ عمران خان نے آج ٹویٹ بھی کی، اس میں ان کا کہنا تھا‘سیاسی اختلافات کے باوجود میں نوازشریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں اور میں نے متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں تبصروں سے بھی روک دیا جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیش کش کی کہ جہاز تیار ہے اگر کوئی ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تو بلائیں گے، میاں شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی‘ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست بھی جمع ہو چکی ہے‘ حکومت نے فیصلہ کیا ہے یہ ان درخواستوں کی مخالفت نہیں کرے گی لہٰذا امکان ہے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت ہو جائے گی‘ عدالت انہیں ملک یا بیرون ملک کہیں بھی علاج کی اجازت بھی دے دے گی‘ میاں نواز شریف کی صحت امپروو کیوں نہیں ہو رہی اور مولانا فضل الرحمن نے آج فرمایا، مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم کا استعفیٰ ساتھ لے کر آئے، مولانا کا موقف اٹل ہے‘ حکومت بھی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود کل حکومتی ٹیم اور راہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوں گے‘ کیا ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا؟

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…