بھارتی فوج کیساتھ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ بھی بے نقاب ،پاکستان نے انٹرنیشنل میڈیا کو زبردست پیشکش کردی

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،بھارت دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات دیکھنے نہیں دے رہا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا دعویٰ کر کے بالا کوٹ پر حملہ کیا تھا ۔

لیکن بالا کوٹ حملے سے متعلق بھارتی جھوٹ دنیا میں بے نقاب ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا بھارت پہاڑیوں پر بم برسا کر کچھ درختوں کو نقصان پہنچا کر بھاگ گیا، آج بھی اگر بھارت کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو عالمی میڈیا آئے اور حقیقت دیکھ لے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت کے اقدامات ایسے ہیں کہ وہ خطے کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے بغاوت کر چکے ہیں اور قابض انتظامیہ سے نالاں ہیں لیکن بھارت دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات دیکھنے نہیں دے رہا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…