منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع،سابق فوجیوں کی تنظیم کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا) نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر بھارت کے خلاف عالمی پابندیاں عائد کرے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مودی سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ درست سے کیونکہ موجودہ حالات میں مزاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے موجودہ کشیدہ حالات میں فوج کے کمانڈ سٹرکچر میں تبدیلی نہ کرنا ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔خارجی پالیسی درست سمت میں جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق عسکری ماہرین نے ویٹرنز آف پاکستان کے صدر جنرل علی قلی خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ مزاکرات کی بات کر رہی تھیں مگر اب اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی بات ہو رہی ہے جو ہماری سفارتی کامیابی ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر دنیا کا ردعمل ناکافی ہے، اقوام متحدہ بھارت پر فوری پابندیاں عائد کرے۔امریکہ کی جانب سے کشمیر کے معاملہ پر ثالتی کی پیشکش سے پتہ چلتا ہے کہ اسے بھی صورتحال کی سنگینی کا احساس ہے اس لئے بھارت پر امریکی پابندیوں کا انتباہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں لوگ بے گھر اور بھاری نقصانات ہوتے ہیں۔عالمی برادری اسکا نوٹ لے کیونکہ اس سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مودی سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ درست سے کیونکہ موجودہ حالات میں مزاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے گاجو درست نہیں ہے۔ موجودہ نازک صورتحال میں اپوزیشن پوائنٹ سکورننگ کے بجائے ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرے تاکہ مل کر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…