سڈنی (اے این این )پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کے قوانین عالمی معیار کے مطابق بنا دیئے گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں جاری مذاکرات میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 16 اہداف پر بریفنگ دی۔ پاکستانی حکام نے بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو جرمانہ 50 لاکھ اور سزا کو 10 سال تک بڑھا
دیا گیا ہے، ملزمان کی جائیداد 90 کی بجائے 180 دن قبضے میں رکھی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا کے سخت ترین قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے کر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے لئے سٹیٹ بینک کی اجازت لازمی ہوگی۔ انعامی بانڈز کی مالیت کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے اہداف بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔