واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کیاسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور امریکہ میں کئی پاکستانی ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔نینسی پیلوسی نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
امریکہ میں مقیم پاکستانی ہمارے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہانہیں پاکستان کے بارے میں آگاہی اس وقت ہوئی جب وہ یونیورسٹی میں تھیں جہاں انہیں ساڑھی میں ملبوس ایک دوسری طالبعلم نے تجویز دی کہ وہ لائبریری میں بانی پاکستان محمد علی جناح پر موجود کتابیں پڑھیں، جس کے ذریعے انہیں ’سیاست دانوں کی عظمت‘ کے بارے میں علم ہوا تھا۔نینسی پیلوسی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ’اہم‘ تھے۔امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا کہجنوبی ایشیاء میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔شیلا جیکسن نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لیے بہت کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی خدمات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اراکین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دیں، وزیراعظم پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کانگریس کا کردار انتہائی اہم ہے۔