جج ارشد ملک کی ویڈیو جعلی نکلی،ویڈیو میں کہاں کہاں دونمبری کی گئی؟فرانزک رپورٹ میں حیران کن انکشافات

11  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کا جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ حاصل کرنے کا دعویٰ ، چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جج کی مبینہ ویڈیو جعلی ہے۔فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک یا دو آڈیو فریم میں بہت سارے ویڈیو فریم ملائے گئے۔

ویڈیو میں فاسٹ فارورڈ کا افیکٹ لگایا گیا،لبوں کی جنبش میں بھی تضاد سامنے آیا۔ویڈیو میں چہرے بدلنے کی بھی تکنیک استعمال کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو میں اسپائکس ایک سطح پر ہوتے ہیں لیکن کلپ میں ایسا نہیں۔ویڈیو میں دہری انکوڈنگ اور فریم بےترتیب ہیں۔آڈیو کی بیس میں لہر موجود ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع ورڈن فورینزکس نامی ایجنسی سے وابستہ فورینزک میڈیا ایگزامینر جیمز زالک نے بتایاکہ ویڈیو کے فورینزک کو بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے یعنی گلوبل اور لوکل۔گلوبل تجزیے کے ذریعے یہ تو بتایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں ترمیم کی گئی ہے یا نہیں، تاہم یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ وہ ترمیم اس میں کس جگہ کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس لوکل تجزیے میں یہ پتا لگایا جاتا ہے کہ یہ ترامیم ریکارڈنگ میں ٹھیک کن کن مقامات پر کی گئی ہیں۔فورینزک کے ماہر جیمز زالک کے مطابق ویڈیو کے فورینزک تجزیے کے لیے بہت سے سافٹ ویئر موجود ہیں تاہم تجزیہ کار زیادہ تر تصدیق کرتے وقت وہ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں جو انھوں نے اپنی سائنسی تحقیق کی روشنی میں خود تیار کیا ہو۔ان کا کہنا تھا تصدیق کار تجزیے کی مختلف اقسام کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ہر ویڈیو میں کم از کم دو سٹریمز یا دھارے پائے جاتے ہیں یعنی ایک تصویری اور دوسرا صوتی۔انھوں نے بتایا کہ پہلے تصویری دھارے کا جائزہ لیا جاتا ہے،تصویری دھارا ویڈیو فریمز پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس میں ممکنہ ترامیم کا پتہ چلانے کے لیے جائزے کے دوران یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس دھارے کے بہاؤ میں کوئی تضاد تو نہیں یا پھر کوئی فریم گرا ہوا یا غائب تو نہیں ہے۔جیمز زالک نے کہاکہ سکرین پر نظر آنے والے اس کے وقت اور اس کے حقیقی دورانیے کے درمیان ممکنہ تضاد اور صوتی دھارے کے ساتھ اس کی مطابقت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ دونوں دھاروں میں دہرا دباؤ بھی ترامیم کی نشاندہی کر سکتا ہے۔جیمز زالک کے مطابق اس کے بعد ویڈیو میں موجود آڈیو سٹریم یعنی صوتی دھارے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے مرحلوں، توانائی، دباؤ کی سطح اور طویل مدتی سپکٹرم کی اوسط کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

آخر میں فائل کنٹینر یعنی کمپیوٹر پر موجود وہ ڈبا جس میں ویڈیو کی فائل موجود ہوتی ہے اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس میں فائل کی ساخت، خصوصیات، ای ایکس آئی ایف ڈیٹا اور فائل کے ہیڈر اور فوٹر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔جب تمام تر تجزیے مکمل کر لیے جائیں تو ان کے نتائج کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر دیکھا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی تجزیہ کار اپنی رائے دے سکتا ہے۔جیمز زالک نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ایسا بہت مشکل ہے کہ جعل سازی پکڑی نہ جا سکے۔

جاوید چوہدری کے کالمز

انقلاب کا کیڑا

پہلے پانچ منٹ اہم ہوں گے

“موت بھی برداشت کر سکتا ہوں”

ہمیں اب رک جانا چاہیے

میں جتنی محنت کرتا جاتا ہوں



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…