بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

 جی ہاں چائے کا کپ ہمارے پاس ہی ہے، آپ کے مگ 21 کا ملبہ اور اور بھی بہت کچھ ہے،میجر جنرل آصف غفور کا بھارتی شہری کو کرارا جواب 

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی  (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء   کو بنیاد بنا کر پاکستان پر طنز کرنے والے اسپیشل فورس کے افسر اور بی جے پی رہنما کو کرارا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسپیشل فورس کے افسر اور بی جے پی کے رہنما میجر سریندرا پونیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء   میں پانچویں پوزیشن پر آنے پر مبارک ہو۔

ہمارے ہیرو ونگ کمانڈر ابھی نندن اپنا چائے کا کپ میجر جنرل آصف غفور کے دفتر میں ہی چھوڑ آئے تھے۔ برائے مہربانی ا?سے ا?ٹھائیں اور جشن منائیں۔جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ 2019ء  کے لیے آپ کو گڈ لک۔ ہم کھیل کا دوسری چیزوں بالخصوص تنازعات اور لڑائیوں کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے۔ہم پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں اور اس معاملے میں آپ ابھی نندن سے پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ اسے سمجھنے سے قاصر ہی رہیں گے کیونکہ یہ بات سمجھنے کے لیے اخلاقیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور جی ہاں چائے کا کپ ہمارے پاس ہی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس آپ کے مگ 21 کا ملبہ اور اور بھی بہت کچھ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کے اس جواب پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت ابھی تک یہی سوچ رہا ہے کہ آخر سرپرائز ڈے پر ان کے ساتھ ہوا کیا تھا۔ایک خاتون صارف نے کہا کہ آپ کا ابھی نندن اپنا مگ 21 بھی چھوڑ گیا تھا۔ایک صارف نے پاکستان کی بھارت کے خلاف کارروائی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہی ہمارا ورلڈ کپ 2019ء   ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء   کو بنیاد بنا کر پاکستان پر طنز کرنے والے اسپیشل فورس کے افسر اور بی جے پی رہنما کو کرارا جواب دیدیا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…