اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنا چاہئے یا نہیں؟امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے سروے میں حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے، امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو محسن داوڑ کے پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنے کے مطالبے پر کرائے گئے سروے میں سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی ا?بادی کی بھاری اکثریت نے ”نہیں“ میں جواب دے کر محسن داوڑ کے مطالبہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کی
رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو محسن داوڑ کے مطالبے پر کرائے گئے سروے پر خفت کا سامنا ہے جو محسن داوڑ کے کہنے پر ہی کرایا گیا اورجس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا فوج کو شمالی وزیرستان سے نکل جانا چاہئے جس پر 86 فیصد نے ”نہیں“ کہہ کر محسن داوڑ کے موقف کو مسترد کر دیاہے۔وائس آف امریکا کے سروے میں 21گھنٹوں میں 5199افراد نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ ا?ج ہی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔