اسلام آباد(این این آئی)وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔ایک انٹرویو میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاؤن
لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں اور چاند دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی بھی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے چاند کب نظر آئے گا، ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو عید الطفر ہوگی۔