اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر دو ماہ میں ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو حکومتی اتحاد سے نکل جائیں گے۔ایک انٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے اور
پھر حکومت ووٹ مانگنے آئی تو معاہدہ پورا نہ ہونے کا حساب مانگیں گے۔ممکنہ حکومتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے حکومت اس ہی کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات کا اپوزیشن نے ساتھ دیا تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے۔