اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور بھارت نے کرغستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز کردئیے۔ آئندہ ماہ کرغستان کے شہر بشکک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی ہے۔ انتہائی اہم سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے مابین ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم آپس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن اامان کیلئے بات چیت کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر رابطے تیز کردیے ہیں۔عمران خان گزشتہ سال جولائی 2018ء میں منصب سنبھالنے کے بعد پہلا مرتبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرینگے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندمودی کو جنوبی ایشیاء میں امن وامان او ر سیکیورٹی کیلئے ملکر تعاون کرنے کی پیش کش کی تھی، اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے سکھ یاتریوں کیلئے کرتاپور راہداری منصوبے کا آغا ز بھی کیا جس کے لیے دونوں ممالک نے کام شروع کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔ توقع ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے سربراہان کی ملاقات کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔
پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز ،بڑی پیش رفت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































