راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے فوجی افسران کو سزائیں مسلح افواج کے احتساب کے سخت نظام کی مظہر ہیں ، افسران کو دی گئی سزائوں کا تعلق تین مختلف کیسز سے ہے ،
منی لانڈرنگ ، جاسوسی یا کمیشن سے حاصل کی گئی رقم کرپشن ہے ،افواج پاکستان میں کسی کیلئے کوئی معافی اور نہ ہی رعایت ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف کی طرف سے فوجی افسران کی سزائوں میں توثیق کی گئی ہے ،سزائیں مسلح افواج کے احتساب کے سخت نظام کی مظہر ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ افسران کو دی گییں سزائوں کا تعلق تین مختلف کیسز سے ہے، افسران کو دی گئی سزائیں ان جرائم کی سخت ترین سزائیں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افواج پاکستان میں کسی کیلئے نہ کوئی معافی ہے اور نہ ہی کوئی رعایت ہے ،علط طریقے سے کمائی گئی رقم کرپشن ہی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ، جاسوسی، یا کمیشن سے حاصل کی گئی رقم کرپشن ہے،افواج پاکستان میں بلا امتیاز ہر ایک کا احتساب ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ2 سالوں میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں دی گئیں،بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے 2 آرمی اور ایک سویلین افسرکو راز افشاں کرنے پر سزائیں سنائیں۔ فوجی افسران کا کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد سزائے سنائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ ہر غلط طریقے سے کمائی گئی رقم کرپشن قرار دی جائیگی۔