عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر بطور صدر دستخط کئے،وہ پہلے ان کے بارے میں کیا کہتے تھے؟جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار نہیں رہے‘ آخر ہوا کیا ہے؟ حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا فیصلہ کر لیا،جاوید چودھری کے انکشافات،بڑی پیش گوئی کردی‎

30  مئی‬‮  2019

وقت کتنا بے رحم ہوتا ہے‘ آپ اس کا اندازہ جسٹس فائز عیسی سے لگا لیجئے‘ جنوری 2013ء میں بلوچستان میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی تھیں‘ اس وقت جسٹس فائز عیسیٰ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے‘ آج کے صدر عارف علوی اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اس وقت تحریک انصاف کے رہنما تھے‘ عارف علوی نے 14جنوری 2013ء کو ٹویٹ کی تھی‘کیا بلوچستان میں ایک دیانت دار گورنر راج نہیں ہونا چاہیے؟

کیا میں قاضی فائز عیسیٰ‘ جو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں کا نام گورنر بلوچستان کے طور پر پیش کر سکتا ہوں؟ جبکہ شیریں مزاری کا کہنا تھا‘ایسا ضرور ہونا چاہیے لیکن سیاسی عہدوں کے لیے مضبوط‘ دیانت دار اور سینئر ججز کو ہٹانے کی ضرورت کیوں ہے؟ ہمیں ضرورت ہے کہ وہ عدلیہ کو‘ خصوصاً اب مضبوط کریں لیکن آپ وقت کا ستم دیکھئے کل اسی عارف علوی نے اسی ایماندار جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر بطور صدر دستخط کئے‘ کیا عارف علوی بدل گئے ہیں یا پھر جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار نہیں رہے‘ آخر ہوا کیا ہے؟ میرا خیال ہے حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ حکومت کے خلاف ہر محاذ گرم ہے‘ تاجر‘ صنعت کار اور بزنس مین ناراض ہیں‘ ملازم پیشہ لوگ بھی رو رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ عید کے بعد تحریک چلا رہی ہیں‘ خارجہ پالیسی بھی دباؤ میں ہے اور داخلی معاملات بھی خراب ہیں‘ صرف جوڈیشری بچی تھی اور حکومت نے یہ محاذ بھی گرم کر دیا‘حکومت چار ججز کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے‘ وکلاء برادری تیزی سے ججز کے ساتھ کھڑی ہو رہی ہے‘ سوال یہ ہے اگر کالے کوٹ ایک بار پھر باہر آ گئے تو حکومت کا کیا بنے گا کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا مقابلہ جنرل پرویز مشرف یونیفارم میں بھی نہیں کر سکے تھے‘ کیا حکومت کو حالات کی نزاکت کا اندازہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…