اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اثاثوں کی معلومات میں تضادات ،الیکشن کمیشن کا 7 وفاقی وزرا سمیت 91 اراکین اسمبلی کو نوٹس

datetime 30  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موجودہ مالی سال کے لیے اراکین قومی اسمبلی کے اثاثہ جات اور واجبات سے متعلق فراہم کی گئی معلومات میں تضاد کی وضاحت کے لیے وفاقی کابینہ کے 7 اراکین سمیت 91 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اراکین کے اثاثہ جات اور واجبات کا آڈٹ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے 342 اراکین قومی اسمبلی میں سے 132 کو کلیئر قرار دے دیا، 69 اراکین کے کیسز زیر غور ہیں جبکہ 50 کی جانچ بعد میں کی جائے گی۔جن 91 قانون سازوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سے اب تک صرف 17 اراکین کی جانب سے جواب جمع کروائے گئے ہیں جن میں غلام سرور خان، شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا اور عمر ایوب خان شامل ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے جواب جمع نہیں کروایا۔جن دیگر اراکین کی جانب سے نوٹس کا جواب دیا گیا ہے ان میں سلیم رحمن، محمد نواز خان، عامر حیدر اعظم خان، محمد اقبال خان، ریٹائرڈ میجر طاہر صادق، منصور حیات خان، احسان اللہ تیوانہ، راجا ریاض احمد، جنید انور چوہدری، سید مرتضی محمد، آفتاب شبین میرانی، عبدالشکور شاد اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی جن اراکین نے اب تک جواب جمع نہیں کروایا ان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین حسین قریشی، سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، عمران خٹک، خواجہ سعد رفیق، پرویز خٹک کے بھتیجے اور داماد، مولانا اکبر چترالی، صالح محمد، نور عالم خان، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان، علی حیدر خان ،علی خان جدون، انور تاج، نور عالم خان، ارباب عامر ایوب، زاہد اکرم درانی، ذوالفقار علی خان، فرخ الطاف، مہناز اکبر عزیز، محمود بشیر ورک، عثمان ابراہیم، ذوالفقار احمد، امتیاز چوہدری، قیصر احمد شیخ، عاصم نظیر، فیض اللہ، اعجاز احمدد شاہ، جاوید لطیف، علی شریف خان، افتخار نظیر، ابراہیم خان، محمد شفیق، عبدالغفار وٹو، عالم داد لالیکا، مبین احمد، مصطفی محمود، عامر طلال خان، عبدالمجید خان، خواجہ شیراز محمود، خالد احمد، احسان الرحمن مزاریں، جاوید علی شاہ، علی نواز شاہ، نور محمد شاہ جیلانی، میر غلام علی تالپور، سکندر علی راہو پوتو، عبدالکریم بجار، اسلم خان، نجیب ہارون، محمد ہاشم اور جے پرکاش شامل ہیں۔جن خواتین اراکین نے ای سی پی کے نوٹس کا جواب نہیں دیا ان میں حنا ربانی کھر، مہرین رزاق بھٹو، کنول شوزب، شائستہ پرویز، ثمینہ مطلوب، عالیہ حمزہ ملک، شمیم آرا پنہوار، نصرت واحد، سائرہ بانو، شہناز نصیر بلوچ اور منورہ بی بی بلوچ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…