لاہور(سی پی پی )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز شریف اور دوسرے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف عدلیہ بچائو تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی خود چل کر میرے پاس آیا تھا اور عمران خان اس سے ملاقات کی بھیک مانگ رہا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان ایک ایک ڈالر کے لیے بھیک مانگ رہا ہے اور مودی سے ملاقات کے لیے اس کے ترلے کر رہا ہے۔ انہوں نے عدلیہ بچائو تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جو اس تحریک میں شامل نہیں ہو گا اسے قوم معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہی چلے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ججز کے خلاف ریفرنسز لا رہی ہے اس پر عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے متوط طبقے سمیت ہر غریب شخص کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے۔انہوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف عدلیہ بچا تحریک لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوآئی سی اجلاس کے دوران عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات طے نہیں ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ملاقات سے کبھی انکار نہیں کیا،اگر کسی فورم کے سائڈ لائن پر ملاقات ہو جاتی ہے تو یہ اچھی شروعات ہو گی۔