اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا ۔فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 23پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کے100انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور 3 ہزار 339 پر پہنچ گیا۔