پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

رمضان شوگر مل کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبا ز کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے (ن ) لیگی رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی جس کے بعد حمزہ شہباز عدالت سے واپس روانہ ہو گئے، لیگی کارکن حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

قبل ازیں حمزہ کی جانب سے عدالت پر عدم اعتماد کے اظہار پر 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، حمزہ شہباز نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا، عدالت کا احترام کرتا ہوں۔ بیٹی کی سرجری ہوئی جس کے لئے تین ہفتوں کے لیے بیرون ملک گیا۔ حمزہ شہباز کی جانب سے عدالت پر عدم اطمینان کے اظہار کے بعد 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس کی فائل کسی دوسرے بینچ کے پاس بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی جبکہ حمزہ شہباز کی مذکورہ کیس میں غیر معینہ مدت کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان کو جب عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کی اطلاع ملی تو انھوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی، اس دوران حمزہ شہباز کارکنان کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے اور کچھ دیر بعد عدالت سے روانہ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…