ہسپتال کے اچانک دورے پر والدین وزیراعظم کو دیکھ کر خوشی سے سرشار، نومولود بچے کا نام عمران خان رکھ دیا

25  مئی‬‮  2019

سرگودھا(آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایکشن میں آگئے،وزیراعظم نے پروٹوکول کے بغیرسرگودھا ڈویڑن میں ہسپتالوں، تھانوں اور پناہ گاہوں کے سرپرائز وزٹ کئے جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،لوگوں وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا ئے۔ تفصیلات کے  مطابق وزیراعظم عمران خان اچانک دورے پر سرگودھاپہنچ گئے،وزیراعظم نے بغیربتائے سرکاری اداروں،ہسپتالوں، تھانوں اورسکولوں کے دورے کئے،

وزیراعظم نے پناہ گاہ،ترقیاتی سکیموں کے بھی دورے کئے،وزیر اعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت،سینٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے،وزیر اعظم عمران خان 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں رہے،وزیراعظم کے بغیر پروٹوکول اچانک دورے سے کمشنر، ڈی سی اور آر پی او لا علم رہے، ہسپتال کا 70 فیصد عملہ اور ڈاکٹر چھٹی کرکے چلے گئے تھے،وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرکزی اوربچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہسپتال آمد پر لوگوں نے خیر مقدمی نعرے لگائے،وزیراعظم نے ہسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،مریضوں کے لواحقین نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں، وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس اور جگہ نہیں بچوں کا وارڈ بڑا کیا جاسکے۔وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآبادکابھی دورہ کیا،وزیراعظم نے وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔  اس موقع پر ہسپتال میں اس وقت پیدا ہونے والے بچے کو وزیراعظم عمران خان نے پیار کیا، بچے کے والدین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بچے کا نام وزیراعظم کے نام پر عمران خان رکھ دیا۔وزیراعظم نے وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔وزیراعظم عمران خان نے چکوال کے ساتھ ساتھ تلہ گنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا،اس کے بعد وزیر اعظم نے اچانک تلہ گنگ تھانے کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…