پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: کانگو میں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ

25  مئی‬‮  2019

نیویارک( آن لائن ) اقوام متحدہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کو ایوارڈ سے نوازا۔پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔

نعیم رضا کا ایوارڈ امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ دیا۔اقوام متحدہ کا ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید ہونے والے فوجی، پولیس اور سویلین پیس کیپرز کو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے جانب سے عالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے جبکہ امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔گزشتہ سال جنوری میں کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں فوجی اہلکار نائیک نعیم رضا نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی بلال زخمی ہو گیا تھا جبکہ پاکستانی اہلکاروں نے موثر جوابی کارروائی کر کے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا تھا۔واضح رہے کہ کانگو افریقہ کا ایک ملک ہے جس نے 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کی۔ اس کا دار الحکومت برازاویل کہلاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…