بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے استعفیٰ دے دیا

25  مئی‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اپنا استعفی صدر رام ناتھ کوویند کو پیش کیا تاہم بھارتی صدر نے نریندر مودی کو نئی حکومت کے قیام تک کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی نے 542 میں سے 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس مجموعی طور پر 353 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ہمراہ بھارتی صدر سے ملاقات کی اور اپنے عہدے کا استعفیٰ پیش کیا جبکہ کابینہ اراکین نے بھی اپنے استعفے صدر کو پیش کیے۔بھارتی صدر کی جانب سے کابینہ اراکین کے استعفی قبول کر لیے گئے تاہم نریندر مودی سے اپنے عہدے پر کام کرنے کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی 30 مئی کو دوبارہ بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔یاد رہے کہ بی جے پی نے 2014 میں انفرادی طور پر 282 جبکہ این ڈی اے نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارت میں حکومت قائم کرنے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…