بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے،نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،تاجر برادری میرا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو میں نہیں چھوڑ سکتا تاجر برادری ایمنسٹی  اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم عمران خان گورنرہاس میں ایف پی سی سی آئی اور تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر ز آف کامرس، ایمپلائرز فیڈریشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس، پاکستان لیدر گارمنٹس، رائس ایکسپورٹ، پاکستان آٹو موٹیوپارٹس، پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز، پاکستان ڈینم مینو فیکچررز، ٹاول منیو فیکچررز، پاکستان ہوزری و دیگر کاروباری شعبوں کے نمائندگان شریک تھے جبکہ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسمعیل، وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی، مشیر براے تجارت عبدالرزاق داد ملاقات بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا میں چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت سب سے زیادہ تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومت جانی جائے،میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے، گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا،ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی،میں چوروں کو نہی چھوڑ سکتا۔وزیر اعظم نے کہاکہ اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے،ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے، میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی  اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں  کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔  وزیرِ اعظم نے کہاکہ کاروبار میں سہولت(ایز آف ڈوئنگ بزنس)، ایف بی آر کی اصلاحات اور تجارت کے لئے ساز گار اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ کاروباری برادری کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے معاشی استحکام اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے تجاویزوزیراعظم کو پیش کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…