اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 9جون کو کیمبرج یونیورسی میں خطاب کرینگے ۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ لندن کا شیڈول جاری دیا گیا،چیف جسٹس 9 جون کو کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب کریں گے، چیف جسٹس نے ایل ایل ایم یونیورسٹی آف کیمبرج سے کیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کیمبرج یونیورسٹی کی 200 سالہ تاریخ میں یونین سے خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل ونسٹن چرچل، سٹیفن ہاکنگ اور مارگریٹ تھیچر سمیت متعدد شخصیات یونین سے خطاب کر چکی ہیں۔رواں سال یونین کی تقریب میں ملائشیا اور نیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو ہیں۔