اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین نیب کے خلاف جھوٹی خبر کی اشاعت وزیراعظم عمران خان کے مشیر طاہر اے خان کو بھاری پڑ گئی، بڑی سزا سنادی گئی‎

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم نے مشیر طاہر اے خان کو عہدے سے برطرف کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر

وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے مشیر طاہر اے خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔  واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نیوز ون ٹی وی پر چیئر مین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے۔جس کا مقصد نیب اور چیئر مین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا مقصود ہے نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پش پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہیں جن میں بلیک میلنگ، اغواہ برائے تعاون، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے اور نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کر کے نیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔ واضح رہے اس مذکورہ بلیک میلر گورپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے اس کے علاوہ نیوز ون ٹی وی نے بھی اپنے خبر کی تردید اور اسے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے چیئر مین نیب سے دل آزاری پر معذرت کی ہے جو صحافت کے اصولوں کے مطابق ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…