اسلام آباد(آن لائن) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے دفتر خارجہ حکام اور پاکستان میں ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اہم پیغام لیکرپاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ
کے حکام اور پاکستان میں ایرانی سفیر نے جواز ظریف کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتین کریں گے جن میں ایران اور امریکہ کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔