نئی دہلی (نیوز ڈیسک) حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر نے انتخابات میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کرکٹ ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے کے لیے تیار رہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء
میں پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیموں کا میچ 16 جون کو شیڈول کے مطابق طے ہے۔ پاک بھارت مقابلہ ایسا ہوتا ہے کہ جسے پوری دنیا میں سب سے زیادہ کرکٹ شائقین دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا جاتا رہا ہے۔