کوئٹہ/ راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کے سفر میں ایک ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے، یہ عمل سست لیکن مثبت سمیت میں جاری ہے۔ ہمیں قومی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھتے ہوئے مستقل مزاجی سے آئے بڑھنا چاہئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر زیر تعلیم افسران اور سٹاف کورس 2018-19 کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے قومی سلامتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حالیہ ماضی میں چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان پائیدار امن اور استحکام کے سفر میں ایک ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ عمل سست لیکن مثبت سمیت میں جاری ہے۔ ہمیں قومی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھتے ہوئے مستقل مزاجی سے آئے بڑھنا چاہئے۔ انسدد دہشتگردی کے آپریشنز اور مشرقی سرحد پر پیدا ہونیوالی تازہ صورتحال کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی اور تعاون قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افسروں کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہا ۔اس موقع پر جنوبی کمان کے کمانڈر بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کے سفر میں ایک ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے، یہ عمل سست لیکن مثبت سمیت میں جاری ہے۔ ہمیں قومی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھتے ہوئے مستقل مزاجی سے آئے بڑھنا چاہئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔