جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو ڈھیروں مبارکبادیں۔۔مودی پھر وزیر اعظم بن گیا، ابھی نندن کی رہائی سے مودی جیت گیا، وزیر اعظم کیخلاف شدید ترین ردعمل

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی کی ممکنہ کامیابی پر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکبادیں ،تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے عمران خان کےمودی سے متعلق بیان کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا تھا۔جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے

کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی فوری رہائی نے بھی نریندر مودی کی انتخابی مہم کو تقویت بخشی، نریندر مودی اپنی پوری انتخابی مہم میں یہی راگ الاپتے رہے کہ ابھی نندن کو پاکستان نے ان کے کہنے اور ان کے دباؤ ڈالنے پر رہا کیا۔جس کی وجہ سے مودی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے ۔ادھربھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں حکمران جماعت بی جے پی مسلسل کامیابیاں سمیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے راہول گاندھی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اب تک سامنے آنے والے نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت اگلے پانچ سال بھارت پر حکومت کرے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےبھارتی انتخابات کے تحت 519 نشستوں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 283 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی سرکار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور مودی کو جتوا کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ بھارت میں اگلی حکومت بھی نریندر مودی کی ہی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…