اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وزیر اعظم نے شعبہ ہوا بازی کی صنعت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی پالیسی کے تحت ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں پر چارجز ختم کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنوں پر لینڈنگ چارجز صفر کر دیے، پارکنگ، بورڈنگ چارجز، جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹرمنل نیوی گیشن چارجز بھی ختم کر دیے گئے۔سی اے اے کی جانب سے نوٹم کے ذریعے تمام ایئر لائنوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ایرو ناٹیکل چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو فائدہ ہوگا، سی اے اے کا کہنا ہے کہ چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے کو 70 فی صد سے زائد فائدہ ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کو سالانہ 4 ارب کی بچت ہوگی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اداروں کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کر چکے ہیں، اور اس سلسلے میں نئی پالیسیاں لائی جا رہی ہیں۔15 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جب کہ وزیر اعظم نے ادارے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…