جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فوری گرفتاری کا فیصلہ

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے قطر سے 20 ارب ڈالر ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں تحقیقات میں اربوں ڈالر کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں جن کی روشنی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ اوگرا کی چیئرمین عظمیٰ عادل‘ ممبر اوگرا عامر نسیم سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا اور پی ایس او کے ایم ڈی شیخ عمران الحق کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے’ان ملزمان کے خلاف کرپشن کے ثبوت ملنے کے بعد متعلقہ حکام نے گرفتاری کیلئے

چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی ہے۔ نیب کی تحقیقات میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ نواز شریف حکومت نے ایل این جی درآمد میں رولز 2007 ء کے تحت تمام قوانین کو نظر انداز کرکے معائدے کئے تھے جبکہ ایل این جی کی قیمت کے تعین کیلئے BRENT کو ریفرنس کے طور پر استعمال کیا گیا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔ نواز شریف حکومت نے واویلا کیا تھا کہ یہ معائدہ حکومت پاکستان اور حکومت قطر کے مابین ہے لیکن درحقیقت یہ معاہدہ پبلک کمپنیوں کے مابین ہے۔ نیب تحقیقات میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ معائدہ میں غیر قانونی شقیں ڈالی گئیں جس کا غیر ضروری مالی بوجھ پاکستانی عوام پر ڈالا گیا تھا جس میں ایل پی جی کی شپ انسپکشن کے اخراجات بھی حکومت پاکستان ہی ادا کرے گی۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایل این جی کو درآمد کرنے کے لئے ملک میں گیس کی قیمت اضافہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری اوگرا پر عائد کی گئی ہے اوگرا کے غلط فیصلوں کی بدولت گیس چوری کے 12 ارب روپے کا عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے جبکہ حکومت نے مالی بوجھ کو ملک کے اندر گیس کی پیداوار کو کم کیا تھا۔ ایل این جی معائدے پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے جبکہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ای سی سی نے ETPL کو غیر قانونی طور پر فائدے اور سہولتیں دی تھیں۔ کرپٹ حکام نے غیر قانونی طور پر FSR4 یونٹ دبئی میں جان بوجھ کر بتایا کہ قیمت کا تعین کا آڈٹ نہ کر سکے۔ تحقیقات میں حقائق سامنے آئے ہیں کہ

جب سابق ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے معاہدے پر دستخط سے انکار کیا تو انہیں ہٹا دیا گیا اور عظمیٰ عادل کو ایم ڈی بنایا گیا جنہوں نے معاہدے پر دستخط کئے تھے بعد میں عظمیٰ عادل کو کو اوگرا کا چیئرمین بنایا گیا جس نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ایل این جی درامد کو آسان اور قانونی جواز پیش کیا جبکہ معائدے میں تعین کی گئی ایل این جی کی قیمت مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ مقرر کی گئی ان حالات کی روشنی میں نیب حکام نے ایل این جی سکینڈل کے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…