نیب نےسندھ میں ایک اور بڑی مچھلی پکڑلی

22  مئی‬‮  2019

کراچی(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو گرفتار کرلیا۔نیب نے خورشید جمالی سمیت نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو کراچی سے گرفتار کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تینوں افراد پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی سے متعلق تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کے وارنٹ گرفتاری دو روز قبل جاری

ہوئے ان کا نام کراچی سے سو کلومیٹر دور سپر ہائی پر نوری آباد پاور پلانٹ کی ڈس پیچ اینڈ ٹرانسمیشن لائن سے متعلق معاملے پر نیب کی تحقیقات میں شامل تھا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے نتیجے میں خورشید جمالی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید جمالی کئی برسوں سے سندھ حکومت کے ساتھ کئی شعبوں میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، مقتدر حلقیان کی گرفتاری بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…