نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ ختم، وزیراعظم عمران خان کا عسکری قیادت سے براہ راست بات کرنے کا فیصلہ

20  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے قومی سلامتی کے مشیر(نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر) کا عہدہ ختم کردیا ہے اور اب بھارت کے ساتھ قومی سلامتی کی سطح کے معاملات کے لیے دیگر سفارتی ذرائع(چینلز) کا استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی کے ساتھ 27 رکنی افسران کی ٹیم کام کر رہی تھی جس کو اب دیگر محکموں میں منتقل کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت ناصر جنجوعہ کے عہدے پر کوئی نئی تعیناتی کرنا نہیں چاہتی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا جو گزشتہ برس ن لیگ کی مدت حکومت

ختم ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ان کے بعد مشیر قومی سلامتی کا عہدہ خالی تھا۔ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ناصر جنجوعہ سے قبل مذکورہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو کہ خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ وزیراعظم اب عسکری قیادت سے براہ راست بات کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درمیان میں کوئی نہیں ہوا کرے گا، قومی سلامتی کے اجلاس میں جہاں سب ہوتے ہیں بات کرنا بھی مناسب نہیں ہو تا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…