کراچی(سی پی پی،اے این این ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد
اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے جا رہی ہے۔ مہنگائی کا بڑھنا بھی شرح سود میں اضافے کا باعث ہے ۔ اس وقت شرح سود 10 اعشاریہ 75 فیصد ہے۔ گذشتہ 17 ماہ میں شرح سود میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔