ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جیل جانے کے بعد نوازشریف کی جان کو پھر خطرہ ،سابق وزیر اعظم کی طبی بنیادوں پردوبارہ ضمانت کیلئے درخواست دائر

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ پیر کو نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں چیئرمین نیب،سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا۔

یوکے، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی رائے درخواست میں شامل ہے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق تناؤ کی کیفیت نواز شریف کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ چھ ہفتے کی ضمانت کے دوران ٹیسٹ بھی نواز شریف کی جان لیوا مرض کو ظاہر کررہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نواز شریف دل کی شریانوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، نواز شریف کا علاج بیرون ملک وہی ڈاکٹرز کرایا جائے جو پہلے علاج کر چکے ہیں۔ درخواست کے مطابق سیاسی مخالفین پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ بیرون ملک علاج این آر او لینے کی کوشش ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ مخالفین صرف توہین عدالت کے مرتکب ہی نہیں بلکہ پراپیگنڈہ بھی غلط ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ بیمار بیوی کو لندن چھوڑ کر آیا اور جیل میں ہی اس کے انتقال کی خبر ملی۔ درخواست میں کہاگیاکہ شریانوں میں عارضہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے جو جان لیوا ہو سکتا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی ابھی تک معمول کے مطابق نہیں ہوا۔درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف چاہتے ہیں انکا علاج بیرون ملک انہی ڈاکٹرز سے کرایا جائے جن سے وہ مطمئن ہیں۔ نوازشریف کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کی 24 دسمبر 2018 کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر فیصلے تک سزا معطل کر کے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…