اسلام آباد(آن لائن) ڈالر کو لگام ڈالنے کے جتن، وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعت کاروں و سرمایہ کاروں، مشیر خزانہ اور چیئر مین ایف بی آر سے سمیت اعلیٰ حکام کو مشاورت کے لئے آج (اتوار کو) شام چار بجے بنی گالہ بلا لیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر قابوپانے، اقتصادی و مالی چیلنجزز سے نمٹنے کیلئے مشاورت کے علاوہ آئی ایم ایف سے نئے معاہدے پر تاجروں کو اعتماد میں لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعت کاروں و سرمایہ کاروں
کو بنی گالہ بلا لیاہے بنی گالہ میں آج شام چار بجے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو گا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں گی جبکہ اقتصادی و مالی چیلنجزز سے نمٹنے کے لئے مشاورت ہو گی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدے اور نئے پروگرام پر تاجروں کو اعتماد میں لیں گے۔