پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔سٹاک مارکیٹ تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ترقی کی شرح 5.8فیصد تک پہنچ چکی تھی۔جبکہ سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹ سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب ترقی کی شرح 2.7فیصد پر آگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ مسلسل گروٹ کا شکار ہے۔اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ان تمام حالات کے ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فی الفوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ملکی حالات مزید بحرانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں یا وزیراعظم کا انتخاب دوبارہ عمل میں لایا جائے۔ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…