پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دوٹوک اعلان کردیا

18  مئی‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے،پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا

اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی پیشرفت، آپریشن اور سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں استحکام کے لئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…