لاہور (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر نے واقعے پر افسوس کا اظہار اور قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ لالہ موسیٰ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا، اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کا
طالبعلم تھا۔قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی۔جس پر وہ فوری روانہ ہو گئے۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہل خانہ کے لئے گہرا صدمہ قرار دیا اور قمر زمان کائرہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔