شیخ رشید کی ایک سال پہلے کی گئی پیش گوئی بالاخر تحریک انصاف کے دور حکومت میں پوری ہوگئی،آصف زرداری کے بعد نوازشریف نے بھی سڑکوں پر آنے کا حکم دیدیا، اب صرف کس چیز کا انتظار ہے؟ کیا حکومت کیخلاف تحریک کامیاب ہوجائے گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

16  مئی‬‮  2019

اچھے سیاستدان کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ دیوار کی دوسری طرف بھی دیکھ لیتا ہے‘ اسے آنے والے زمانوں کی خبر بھی ہو جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں اس وقت ایسے سیاستدان اکثریت میں ہیں جنہیں سامنے بیٹھے لوگ بھی دکھائی نہیں دیتے‘

ملک میں صرف ایک شخص ایسا ہے جسے ایک سال پہلے آج کے حالات کا اندازہ ہو گیا تھا اور وہ دور بین شخص‘ اندر کی روشنی سے مالا مال شخص ہے شیخ رشید، شیخ رشید نے ان خیالات کا اظہار 21 مارچ 2018ء کو کیا تھا، اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت تھی‘ ڈالر صرف پانچ روپے اوپر آیا تھا اور صوفی شیخ رشید کو اس کے پیچھے چھپی امریکی سازش نظر آ گئی تھی‘ آپ ملاحظہ کیجئے اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کے منہ سے نکلی بات کی کتنی لاج رکھتا ہے‘ شیخ رشید کی اپنی حکومت میں ان کے اپنے فرمودات سچ ثابت ہو گئے‘ میں شیخ رشید کے وزڈم کی داد دیتا ہوں‘ انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘ کل آصف علی زرداری نے سڑکوں پر تحریک چلانے کا عندیہ دیا تھا اور آج میاں نواز شریف نے بھی اپنے لیڈرز اور کارکنوں کو سڑکوں پر آنے کا حکم دے دیا‘ مولانا فضل الرحمن ان دونوں سے پہلے ایکٹو ہو گئے تھے لیکن یہ دونوں رائٹ ٹائم کا انتظار کر رہے تھے‘ مجھے محسوس ہوتا ہے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو جس کام کیلئے مولانا فضل الرحمن تیار نہیں کر سکے تھے وہ کام ڈالر نے دو دن میں سرانجام دے دیا‘ بس بجٹ اور آٹھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے کی دیر ہے اور پوری اپوزیشن سڑکوں پر ہو گی‘ کیا یہ تحریک کامیاب ہو جائے گی، ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین سطح چھو لی‘ یہ سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو مجھے خطرہ ہے ملک کے اندر تمام لین دین ڈالروں میں شفٹ ہو جائے گا‘ حکومت کہاں ہے‘ اس نے ڈالر کو کیوں کھلا چھوڑ رکھا ہے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…