اسلا م آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ہا ئوسنگ طارق بشیر چیمہ نے شکو ہ کیا ہے کہ حکو مت کی جا نب سے لو کل باڈیز ایکٹ پر اعتما د میں لیا گیا نہ ہی نئے صوبے کے معاملے پر، اگر حکومت نے اعتما د میں نہیں لینا تھا تو ہم کس چیز کے اتحادی ہیں آئندہ ہفتے وزیرا عظم عمرا ن خان سے ملا قات کر کے ساری صورتحال ان کے سامنے رکھو ں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی اتحادی جما عت (ق ) لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ یہ با ت منطق سے باہر ہے کہ 3اضلا ع کا صوبہ نہیں بن سکتا ۔ سوئٹز رلینڈ جیسا چھو ٹا ملک ہو سکتا ہے تو بہا ولپو رصوبہ کیو ں نہیں بن سکتا ۔ انہو ں نے کہا کہ اسمبلی میں دونوں صوبوں کے قیا م کے بل پڑے ہیں۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے صوبہ بہاولپور کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ریفرنڈم کرالیں کہ عوام صوبہ بہاولپور چاہتے ہیں یا نہیں اتحادی جماعتیں ابھی تک صوبوں کے مسائل پر اکٹھی نہیں بیٹھیں ۔سب جماعتوں کو مل کر صوبوں کے مسائل کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت نے ہمیں نہ لو کل باڈیز ایکٹ میں اعتما د میں لیا اور نہ ہی اب جنو بی پنجا ب صوبے کے قیا م کے لئے اعتما د میں لے رہی ہے حکومت کو اعتما د نہیں تو پھر ہم کس چیز کے اتحادی ہے آئندہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا اور ان سے تمام معاملات پر بات چیت کروں گا ۔