اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کی سربراہی میں پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کی سنچری مکمل ،مجموعی قرض 106 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ستمبر 2018سے بیرونی قرضوں میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مارچ 2018 میں بیرونی قرضوں کا حجم 92 ارب
ڈالر تھا ۔ گزشتہ حکومت نے پانچ سالوں میں 36 ارب ڈالر کے نئے قرض لیے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالر قرض لیا ، یہ قرض سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سے لیا گیا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح147روپے پر پہنچ گئی ہے ۔