جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت کی تباہی کی داستان 1985 سے شروع، ن لیگ بتائے 14 سے 15 ہزارارب کا قرضہ کہاں خرچ کیا ؟مطالبہ کردیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی داستان 1985 سے شروع ہوئی ۔مسلم لیگ ن بتائے کہ 14 سے 15 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا ۔موجودہ حکومت مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئی ۔دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو گا ۔

اگر سابق حکومت اتنی ہی قابل تھی تو سٹیل ملز ، پی آئی اے اور پاکستان پوسٹ جیسے قومی ادارے تباہ کیوں ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی اور نہ ہی مہنگائی اچانک ختم ہو سکتی ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت کو استحکام ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں گئی۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لئے کوئی بھی خوش نہیں تھا ۔دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ قرض کاآخری پروگرام ہو گا ۔علی محمد خان نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی داستان 1985 سے شروع ہوئی۔ مسلم لیگ ن بتائے کہ 14 سے 15 ہزار ارب روپے کا قرضہ کہاں لگایا ۔گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔سابقہ حکومتوں کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام لینے کے باوجود معیشت بہتر کیوں نہ ہوئی اور آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کی ضرورت پیش آنا سابقہ حکومتوں کی ناکامی ہے۔ اگر سابقہ حکومتیںاتنی ہی قابل تھی تو پاکستان سٹیل ملز ، پی آئی اے اور پاکستان پوسٹ جیسے قابل فخر قومی ادارے تباہی کے دہانے پر کیوں پہنچ گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…