اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بجلی کے نرخ دو روپے60 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ، یہ نرخ دو اقساط میں بڑھائے جائیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں قیمت یکم جولائی سے ایک روپے 30 پیسے جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم ستمبر سے ایک روپیہ 30 پیسے بڑھائے جانے کا امکان ہے ، اقدام سے سبسڈی کی مد
میں 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہو گا ،نئے ٹیرف میں فی یونٹ 12 روپے 98 پیسے سے 15 روپے 58 پیسے پر آ جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکولر ڈیٹ بھی کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو 39ماہ میں 6ارب ڈالر ملیں گے ۔