منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پاکستان کوسوا تین سال میں چھ ارب ڈالر دے گا،کیا واقعی حکومت نے ملک کی سالمیت‘ وقار اور آزادی گروی رکھ دی ہے؟یہ پیکج دراصل ہے کیا؟اس کے فیچرز کیا ہیں؟کون سے تین اہم اداروں کو فروخت کردیاجائے گا؟جاوید چودھری کے انکشافات‎

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ نے پنجابی کا وہ لطیفہ سنا ہو گا جس میں کوئی شخص ماتھے پر گولی لگنے سے مر جاتا ہے اور اس کی ہمسائی آسمان کی طرف منہ کرکے کہتی ہے یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ اس بے چارے کی آنکھ بچ گئی‘ آئی ایم ایف پاکستان کوسوا تین سال میں چھ ارب ڈالر دے گا‘ حکومت اس پیکج پر ہماری آنکھ بچ گئی کے نعرے لگا رہی ہے‘ اپوزیشن کے بقول حکومت نے ملک کی سالمیت‘ وقار اور آزادی گروی رکھ دی ہے جبکہ عوام کبھی بے چارے کی لاش دیکھتے ہیں‘

پھر کبھی آنکھ بچنے کا جشن منانے والوں کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر کبھی گروی رکھنے کا غم منانے والوں پر نظر ڈالتے ہیں اور پھر پریشان ہو جاتے ہیں‘ یہ پیکج ہے کیا ہم اس کے کچھ فیچرز آپ کے سامنے رکھتے ہیں‘ آئی ایم ایف پاکستان کو 39 ماہ میں قسطوں میں چھ ارب ڈالر دے گا‘ حکومت کو پیکج لینے سے پہلے 800 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا پڑیں گے‘ ہمیں اس پیکج کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائین کا منصوبہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا پڑے گا‘ حکومت ڈالر کنٹرول نہیں کر سکے گی‘ یہ مزیدمہنگا ہو گا‘ گیس‘ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا‘ حکومت تمام سبسڈیز واپس لے لے گی‘ سٹیل مل‘ پی آئی اے اور ریلوے فروخت کر دیا جائے گا‘ ٹیکسوں میں اضافہ ہو گا‘ بے روزگاری اور مہنگائی بھی بڑھ جائے گی لیکن اس کے باوجود آئی ایم ایف ہر تین ماہ بعد حکومت کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا اور یہ اگر مطمئن نہ ہوا تو ہمیں اگلی قسط نہیں ملے گی‘ حکومت کا خیال تھا آئی ایم ایف کے پیکج کے ساتھ ملک میں معاشی استحکام آ جائے گا لیکن آپ 12 گھنٹے بعد کی صورت حال دیکھ لیجئے‘ ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ گئی‘ سٹاک ایکس چینج 816 پوائٹ نیچے آ گئی‘ یہ پچھلے تین برس کی بدترین سطح پر ہے‘ سٹاک ایکس چینج میں صرف ایک دن میں ایک سو اکیاسی ارب روپے اڑ گئے ہیں لہٰذا آپ خود فیصلہ کیجئے ہمیں اس پیکج پر ماتم کرنا چاہیے یا تالی بجانی چاہیے یا پھر آنکھ بچ جائے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینی چاہیے‘ اپوزیشن چاہتی ہے حکومت یہ پیکج قومی اسمبلی میں ڈسکس کرے‘ حکومت یہ کیوں نہیں کرتی‘ آخر ڈر کس چیز کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…